کراچی( کامرس رپورٹر) درآمدات اور تجارتی خسارے پر قابو پانے کی حکومتی کوششیں کامیاب ہوگئی ہیں۔دستاویزات کے مطابق پاکستان کے تجارتی خسارے میں 20 اعشاریہ 6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ جون کے مقابلے میں جولائی میں درآمدات میں 37 اعشاریہ 7 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق درآمدات 7 اب 80 کروڑ ڈالرز سے کم ہو کر 4 ارب 81 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی میں 2 ارب 58 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تجارتی خسارہ رہا جبکہ گزشتہ سال جولائی میں 3 ارب 26 کروڑ ڈالرز تجارتی خسارہ ہوا تھا۔حکام کے مطابق جولائی میں درآمدات 12.3 فیصد کمی سے 4 ارب 91 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا جبکہ برآمدات کا حجم 0.7 فیصد کمی سے 2 ارب 32 کروڑ ڈالرز رہا۔دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال جولائی میں برآمدات 2 ارب 34 کروڑ ڈالر تھیں جبکہ درآمدات کا حجم 5 ارب 60 کروڑ ڈالرزسے زیادہ رہا۔