اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ، 2 مریض انتقال کرگئے۔
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی شرح 2.84 فیصد ریکارڈ کی گئی۔این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 822 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 392افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔اس کے علاوہ وائرس میں مبتلا 2 مریض انتقال کرگئے جب کہ اب بھی156 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔