اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے بیان میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پی ڈی ایم کی شکست قرار دیدیا۔اپنے بیان میں عمران اسمااعیل نے کہا کہ پی ڈیم ای کو آج پھر شکست کا سامنہ ہوا، پی ڈی ایم نےاپنے ذیلی ادارے کو عمران خان کے خلاف استعمال کرناچاہا مگر اس غبارے سے بھی ہوا نکل گئی ہے۔
عمران اسمٰعیل نے کہا کہ اب قوم اسامہ بن لادن، بانی متحدہ، بھارت اور دیگر جگہ سے فنڈنگ لینے والوں کے حساب کاانتظارکررہی ہے۔سابق گورنر سندھ نے کہا کہ ای سی پی نے عدالتی حکم کو نظراندازکرکے جانبداری کا ثبوت دیا۔