اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ثاقب نثار گروہ کا ڈکلیئرڈ صادق اور امین عمران خان جھوٹا فراڈیا ثابت۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کے خلاف سخت زبان استعمال کی اور لکھا کہ ثاقب نثار گروہ کا ڈکلیئرڈ صادق اور امین عمران خان جھوٹا، فراڈیا، بددیانت اور غیر ملکی اسپانسرڈ ثابت۔انہوں نے لکھا کہ امریکی بھارتی اماراتی شہری کس کے ایما پرعمران پرسرمایہ کاری کرتے رہے؟