کراچی(کامرس رپورٹر )
ہاؤس آف حبیب اور انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان نے علی سلیمان حبیب انجینئرنگ ایکسیلنس ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔یہ ایوارڈز انجینئرنگ شعبے میں نمایاں کارکردگی کا دکھانے اور بڑے پیمانے پر معاشرے اور قوم کے لیے نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا جائے گا یہ ایوارڈ علی سیلمان حبیب کو شاندار انداز میں خراج عقیدت پیش کرنے کا اظہار ہے جن کی انجینئرنگ کے لئے لگن اور جذبہ نے ترقی کے نئے راستے پیدا کئے۔ان کی میراث پاکستانی انجینئرز کو سخت محنت کرنے اور قومی خوشحالی کے لئے زندگی کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہکرنے کی ترغیب دیتی ہے۔
رواں سال پہلا علی سلیمان حبیب انجینئرنگ ایکسیلنس ایوارڈ ڈاکٹر ریاض احمد مفتی کو دیا گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ”آٹو موٹیو انڈسٹری کیلئے ٹیسٹ رِگز اور انسپکشن مشینوں کا ڈیزائن اور ترقی “ کے عنوان سے ان کی تحریر نے انہیں یہ مقام دلایا۔انہیں 10 ملین روپے کا انعام بھی دیا گیا۔عبداللہ احمد کو ان کو پراجیکٹ "کرک فلیکس” اور ڈاکٹر ریاض الدین کو ان کے پراجیکٹ "این ای ڈی وینٹی لیٹر” کے لئے خصوصی ایوارڈز دیے گئے۔ چیئرمین ہاؤس آف حبیب، محمد علی آر حبیب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ”یہ پلیٹ فارم مواقع پیدا کرنے اور پاکستان کی انجینئرنگ سیکٹر اور اس کے پرعزم پیشہ ور افراد کی پائیدار ترقی کے لئے قوم کے عزم کا عکاس ہے۔رزاق داؤد، بانی اور چیئرمین بی اے آر ڈی نے ایونٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا” علی سلیمان حبیب انجینئرنگ ایکسیلنس ایوارڈز کا مقصداختراع اورپاکستانی انجینئرز کے در میان مفیدمسابقت کو فروغ دینا ہے۔ جیوری کے نمایاں اراکین نے واضح کیا” پاکستان
کے انجینئرز پاکستان اور انڈسٹری کی ترقی کے محرک تھے۔ انسٹی ٹیوشن آف انجینئرز پاکستان (آئی ای پی) پاکستان میں پیشہ ور انجینئرز کا سب سے بڑا ادارہ ہے اور وسیع پیمانے پر سرگرمیوں اور پروگراموں کے ذریعے انجینئرز کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ایک فورم فراہم کرتا ہے۔ یہ ادارہ انجینئرز کے درمیان علم کو پھیلانے اور ملک میں انجینئرنگ اور سائنس کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ہاؤس آف حبیب آٹوموبائل، آٹو انجینئرنگ، بلڈنگ پروڈکٹس، رئیل اسٹیٹ، پیکجنگ اور توانائی کے شعبوں میں اپنے پورٹ فولیو کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو تشکیل دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پاور ہاؤس کا ادارہ اہم شعبوں میں ہر روز سرمایہ کاری کرکے15 ملین سے زیادہ افراد کی زندگیوں میں قدر پیدا کرتا ہے جس سے قوم پرمثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔