کراچی(بیورو رپورٹ )
بلوچستان میں سیلابی صورتحال کے سبب غریب عوام کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے،پاک فوج کے جوانون نے ایسے موقعوں پر ہمیشہ بڑھ چڑھ کر قوم کی خدمت کی ہے،امدادی سرگرمیوں سے واپسی پر جہاز کریش ہونے کی صورت میں پاک فوج کے جانبازوں کی شہادت ایک عظیم نقصان ہے،ہم ان جوانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اور ان کے اہلخانہ کے دکھ اور غم میں برابر کے شریک ہیں،اور ہم حکومت پاکستان اور صاحب ثروت افراد سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ آگے بڑھ کر سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی کفالت کریں،اہلسنت والجماعت کے کارکنان بھی بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کیلئے کمربستہ رہیں،اپنی استطاعت کے مطابق ایسے گھرانوں کے بھرپور امداد کریں