کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان پر اسرائیلی، بھارتی فنڈنگ ثابت ہوئی ہے، عمران خان نے ملک کا تماشہ بنایا ہوا ہے۔ عمران خان نے اس ملک کی فوج کے خلاف سازش کی ہے۔اس سے بڑا مافیا کوئی ہوسکتا ہے۔میرا مطالبہ ہے کہ پی ٹی آئی کی فارن فنڈنگ ثابت ہونے کے بعد وفاقی حکومت فوری طور پر ایک جے آئی ٹی بنائے۔ ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار تعزیت کرتا ہوں۔پاک فوج بلوچستان میں ریلیف کا کام کررہی تھی۔وہ اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ سب سے پہلے میں بلوچستان ہیلی کاپٹر سانحہ میں شہید ہونے والے کور کمانڈر کوئٹہ سرفراز شاہ سمیت ہمارے 6 اعلیٰ فوجی بلوچستان میں سیلاب زدگان کی امداد کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی سانحہ ہے اور ہم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن نے فاران فنڈنگ کے خلاف بلاآخر فیصلہ سنا دیا ہے۔تین رکنی بینچ نے ایک فیصلہ دیا اور پی ٹی آئی پر الزام درست ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بطور پارٹی کے سربراہ کے ایک سرٹیفکیٹ جمع کرایا۔وہ حلف نامہ جھوٹا ہے اور اس کی سزا کا علم سب کو معلوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کئی ارکان قومی او ر صوبائی اسمبلی اس وجہ سے نااہل اور کئی تو آئندہ انتخابات کے لئے بھی نا اہل ہوچکے ہیں جنہوں نے اس طرح کے جھوٹے حلف نامے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 2016 میں حینف عباسی نے کہا تھا کہ جھوٹا حلف نامہ جمع کرایا ہے لیکن اس وقت کے چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ابھی اس کو الیکشن کمیشن نے دیکھے گا اور اگر وہ جھوٹا ہوا تو ہم اس کو دیکھ کر فیصلہ دیں گے۔ سعید غنی نے کہا کہ اس حساب اور معزز عدلیہ کی رو سے عمران خان اس وقت الیکشن کے لیے نا اہل ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان جو اس وقت سب کو چور، ڈاکو اور غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہا ہے۔عمران خان خود فیصلہ اور سزا سناتا ہے۔آج وہ خود ایک سرٹیفائیڈ جھوٹا ثابت ہوا ہے اور اس کی پارٹی پر فنڈنگ لینے کا الزام ثابت ہوچکا ہے، جس میں اسرائیلی، یہودی اور بھارتیوں کا پیسہ بھی شامل ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ اب اس بات کو بھی دیکھنا ہوگا کہ کیوں اسرائیلی اور بھارتی پاکستان کی سیاسی جماعت کو فنڈز کرتے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ اس کے علاوہ کئی ممالک سے جو فنڈز آئے ہیں ان میں سے 50 فیصد سے زائد لوگوں نے کہا کہ ہم نے شوکت خانم کیلیے چندہ دیا تھا۔سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی صدقہ چور ہے۔ چندہ چور ہے اور جو پیسہ زکوات اور خیرات میں ملا اس کو اس نے پی ٹی آئی پر خرچ کیا۔انہوں نے کہا کہ عارف تقوی کے لئے خود عمران خان نے کہا کہ تھوڑی سی منی لانڈرنگ کی کہانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عارف نقوی نے برطانیہ میں گراؤنڈ میں پاکستان کے دو شہروں کے نام سے ٹیمیں رکھی اور اس میچ میں انہوں نے اس میچ مین بھی چیرٹی کے نام پر لوگوں کو بلایا گیا اور اس سے ہمارے ملک اور ان دو شہروں کی توہین کی ہے۔سعید گنی نے کہا کہ جو پیسہ اس نے شوکت خانم اور چیرٹی کے نام سے لیا اور جو پیسہ اس نے فارن فنڈنگ کے نام سے جمع کیا اس کو رئیل اسٹیٹ میں بھی استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دفتر میں کام کرنے والے ملازم کے اکاؤنٹس کھولے گئے۔یہ تو ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو لوٹ مچائی ہے۔توشہ خانہ کی گھڑیاں بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خود چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ہم نے متعدد بار یہ سوال اٹھایا کہ ایک شخص کی آمدنی ایک سال میں 5800 فیصد کیسے بڑھ گئی اور اس نے اس کا ٹیکس بھی ادا کیا تواس کے پش پست بھی یہی عوامل اور گوگی اور گوگا ہیں، جو پنجاب میں ہر تبادلہ کا ریٹ فکس کرکے بیٹھے تھے۔انہوں نے سوال کیا کہ اگر عمران کی نظر میں گوگی ایک کاروباری خاتون اور رئیل اسٹیٹ کا جائز کرنے والی خاتون ہیں تو وہ گوگی کو واپس کیوں نہیں بلا رہے ہیں، اس کو قانون کے سامنے پیش کرو۔یہ گوگی کی تحقیقات کیوں نہیں ہونے دے رہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ساری سیاست گوگی بچاؤ مہم ہے۔انہوں نے کہا کہ جو گوگی کیس کی کرپشن کی تحقیقات کررہا تھا اس اینٹی کریپشن کے آفیسر کو پرویز الہٰی کے وزیر اعلیٰ بنتے ہی دوسرے روز ہی ہٹا دیا گیا، کیا یہ گوگی کی کرپشن کو ثابت نہیں کرتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا مطالبہ ہے کہ عمران خان پر اسرائیلی، بھارتی فنڈنگ ثابت ہوئی ہے، عمران خان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کچھ روز قبل ہی خود سپریم کورٹ نے کہا کہ اس نے آئین توڑا ہے۔آئین شکنی ثابت ہوئی ہے۔اب اور کیا ثبوت چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج ہی عمران خان کو نا اہل ہوجانا چاہیے تھا۔عمران خان نے ملک کا تماشہ بنایا ہوا ہے، اس نے اس ملک کی فوج کے خلاف سازش کی ہے۔اس سے بڑا مافیا کوئی ہوسکتا ہے۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کیہ اس نے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمے بنوائے۔عمران خان سے بڑا ملک دشمن اس وقت کوئی نہیں ہے۔اس کی نظر میں اداروں کی کوئی قدر نہیں ہے۔سعید غنی نے کہا کہ وفاقی حکومت ایک جے آئی ٹی بنائے۔جو ناصرف 2013 تک کی فارن فنڈنگ بلکہ اس کے بعد اس سے کی جانے والی سرمایہ کاری اور جن جن ممالک سے جن جن لوگوں نے یہ فنڈز دئیے ہیں ان سب سے رابطہ کرکے حقائق کو سامنے لایا جائے۔