کراچی( بیورو رپورٹ )
صوبائی وزیر جنگلات نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں تحریک انصاف سے بڑی بے غیرت اور ڈھیٹ جماعت کوئی نہیں ہوگی آج الیکشن کمیشن کے فیصلے کو جس طریقے سے دفاع کیا جارہا ہے وہ انتہائی شرمناک عمل ہے اگر اس جماعت کے سربراھ اور اس حواریوں میں ذرہ برابر بھی شرم ہوتی تو سب کے سب ڈوب کر مرجاتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے حوالے سے اپنا موقف دینے کے موقع پر کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست مدینہ کا ڈھونگ پیٹنے والوں کی اصل حقیقت اب کھل کر دنیا کے سامنے آچکی ہے۔ہندوستان سمیت دیگر ممالک سے فنڈز لے کر سیاست کرنے والے اس ملک کے کتنے وفادار ہیں یہ اب اس ملک کے بچے بچے کو پتہ چل چکا ہے۔ظاہر سی بات ہے جو سربراھ اپنی جماعت کے لئے ایسے ممالک سے فنڈز لے گا جن کے خیالات پاکستان کے لئے اچھے نہیں ہوں تو وہ ان ممالک کے مفادات کی تکمیل کے لئے اپنےملک کو گہرا نقصان پہنچا سکتا ہے۔عمران نیازی جتنا غلیظ انسان ہے اس سے کوئی بعید نہیں کہ وہ اپنے ذاتی مفادات کی خاطر ملکی مفادات اور اہم اثاثوں کو شدید ترین نقصان پہنچا دے۔انھوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن عمران نیازی اور اسکی جماعت تحریک انصاف پر تاحیات سیاست میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی جائے