۔اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کو ایک ایسے وقت میں ماسکو کے دورے کی دعوت دی ہے جب اسلام آباد امریکا اور روس کے درمیان اپنے تعلقات میں ٹھیک توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایک سفارتی ذرائع نے بتایا کہ سرگئی لاور روف نے یہ دعوت جمعہ کو تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کے دوران بلاول بھٹو زردری کے ساتھ اپنی مختصر غیر رسمی بات چیت کے دوران دی تھی۔دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ ملاقات طے تھی لیکن روسی وزیر خارجہ کی تاشقند تاخیر سے آمد کے باعث ملاقات منسوخ ہوگئی۔ ذرائع نے ان خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان کوئی تناو¿ ہے یا روسی وزیر خارجہ نے بلاول سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔بلاول نے روس اور بھارت کے علاوہ ایس سی او کے تمام رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی۔