تھرپارکر (نمائندہ خصوصی)لمپی اسکن وائرس کے سبب تھرپارکر میں 50 سے زائد جانور ہلاک ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ضلع تھرپارکر میں بھی لمپی اسکین وائرس نے پنجے گاڑ لیے ہیں۔
ضلع تھرپارکر میں لمپی اسکین وائرس کے مزید 50 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 174 ہوگئی ہے۔چھاچھرو اور ڈاہلی کے مختلف گاو¿ں میں 50 سے زائد گائے ہلاک ہوگئی جس کے بعد مویشی مالکان میں تشویش کی لہر بھی دوڑ گئی۔