کراچی ( بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ حکومت نالے صاف نہیں کر سکتی تو ملک کیسے چلا سکتی ہے؟پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی حیدر زیدی نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ جولائی 2020 کی ویڈیو یاد دہانی کے لیے ریٹویٹ کی ہے کیونکہ بارشوں سے آنے والی تباہی سے مسلسل خبردار کرتا آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم 2019 میں سیلاب سے بچ گئے کیونکہ ہم نے ایف ڈبلیو او کے ساتھ مل کر کچرا بھرے نالوں کو صاف کیا اور پانی بہہ گیا، یہ نالے صاف نہیں کر سکتے تو ملک کیسے چلا سکتے ہیں؟