ٹنڈوجام( نمائندہ خصوصی) امریکا میں پاکستان کے سفیر کا سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائیس چانسلر سمیت مختلف پاکستانی جامعات کے وائیس چانسلرز کے اعزاز میں استقبالیہ، پاکستان ھائوس میں ظھرانہ کا بھی اھتمام کیا گیا، تفصیلات کے مطابق آمریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے پاکستان ھائوس واشنگٹن ڈی سی میں سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائیس چانسلر ڈاکٹر فتح مری سمیت پاکستان کی متعدد جامعات کے وائیس چانسلرز کے اعزز میں استقبالیہ دیا، جبکہ تمام مھمانان گرامی کو دئے گئے ظھرانے میں بھی شرکت کی، اس موقع پر آمریکا میں پاکستان کے
سفیر مسعود خان اور وائیس چانسلرز کے مابین خاص طور پر پاکستان میں تدریسی معاملات اور پاکستانی طلباء کیلئے آمریکا سمیت دوسرے ممالک میں اعلیٰ تدریس کے مواقع پر دوطرفہ تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستانی سفیرمسعود خان نے حکومت پاکستان کی اعلیٰ تدریس، تحقیق کیلئے دلچسپی، ھائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد، اور صوبائی ایچ ای سی کے مثبت کردار پر خوشی کا اظھار کیا اور تمام وائیس چانسلرز کی کاوشوں اور خدمات کی تعریف کی،تقریب کے دوران آئی بی اے کراچی کے وائیس چانسلر ڈاکٹر اکبر زیدی، یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاھور کے وائیس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور، امریکی یونیورسٹی آف اٹاھ کے پروفیسر ڈاکٹر اسلم چوہدری، صوابی یونیورسٹی کی وائیس چانسلر ڈاکٹر شہناز عروج، ویمن یونیورسٹی کوئٹہ کی وائیس چانسلر ڈاکٹر ساجدہ نورین اور بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی، انجنیئرنگ اینڈ مینیجمینٹ سائنسز کے پرووائیس چانسلر ڈاکٹر عبدالرحمٰن اور دیگر ظہرانے اور استقبالیہ میں شریک تھے۔