ٹنڈوجنمائندہ خصوصی )سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے زیر انتظام چلنے والے بخاری ماڈل ہائی اسکول میں تدریسی عمل جدید بنانے کا فیصلہ، اسکول میں جدید نصاب، کمپیوٹر لیب اور سائنس لیب کو جدید بنانے کا عزم، وائيس چانسلر کی جانب سے نوتشکیل شدہ منیجنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس بھی ہوا، تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری کی ذاتی دلچسپی سے مطابق یونیورسٹی کے زیر اہتمام چلنے والے بخاری ماڈل ہائی اسکول کو جدید بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،
اس ضمن میں نامور ادیب، براڈکاسٹر اور تعلیمدان ڈاکٹر محمود الحسن مغل کی سربراہی میں ایک چار رکنی مینجمنٹ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، جس کا پہلا اجلاس اسکول میں منعقد کیا گیا، اجلاس اراکین ڈاکٹر جاوید گاڈہی، کمیٹی کی سیکرٹری میڈم زہرہ، ڈاکٹر جام غلام مرتضیٰ سہتو، ڈاکٹر خادم حسین وگن اور محمد شہمیر لوچی نے بھی شرکت کی، اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ اسکول کو جدید اور معیاری تدریسی ادارہ بنایا جائے گا، اور طلباء کیلئے جدید نصاب، کمپیوٹر اور جدید سائنسی لیبارٹری اور بھترین انفراسٹرکچر میسر کیا جائے گا، اساتذہ سمیت تدریسی عملے کی سینئر تعلیمی ماہرینِ سے تربیت کروائی جائے گی، جبکہ صحتمند سرگرمیوں، اور طلباء کی ذھنی اور جسمانی ترقی کے لئے مختلف پروگرامز بھی شروع کیے جائیں گے، اس ضمن میں متعدد فیصلے بھی کئے گئے، اور حتمی منصوبہ بندی کے ساتھ فوری طور پر شروع کیا جانے پر اتفاق کیا گیا، ڈاکٹر محمود الحسن مغل وائيس چانسلر کے کنسلٹنٹ برائے میڈیا اور ھیریٹیج مقرر کیا گیا ہے.