قاہرہ(نیٹ نیوز)مصر کے ایک سابق فٹبال کھلاڑی کو اس کے نشے میں دھت بیٹے نے قتل کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق زمالک اور مصر کی قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی ابراہیم الدسوقی نے اپنے سر پر چوٹ لگنے کے نتیجے میں آخری سانس لی۔ ابراہیم دسوقی کو ان کے منشیات کے عادی بیٹے نے مہلک وار کر کے شدید زخمی کر دیا تھا۔
ان کے سر میں چوٹیں آئیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔قلیوبیہ میں سکیورٹی سروسز کو ایمرجنسی پولیس کی جانب سے اطلاع ملی تھی کہ بنہا کے علاقے فرید ندا میں منشیات کے عادی ایک نوجوان نے اپنے گھر والوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں اس کی والدہ جاں بحق اور اس کے والد اور دادی زخمی ہوگئی ہیں۔
سکیورٹی فورسز جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوئیں جہاں پتہ چلا کہ بیٹا نشہ آور چیز کھانے کے بعد بے ہوش تھا اور اس کے گھر والوں نے اسے قابو کرنے اور مفلوج کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے ان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں باپ زخمی ہوگیا جب کہ ماں اور دادی کو بھی چوٹیں آئیں۔سکیورٹی فورسز نے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اسے پبلک پراسیکیوشن آفس ریفر کر دیا گیا، جس نے اسے زیر التوا تحقیقات کا حکم دیا۔