برازیلیا ( نیٹ نیوز )برازیلین پبلشنگ ہاﺅس (تابلہ)نے اپنے پرتگالی ورژن میں فلسطینی ناول نگار غسان کنفانی کی کتاب دی لٹل لالٹین کا اجرا کیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ کتاب ناول نگار کے قتل کی 50 ویں برسی کے موقع پرشائع کی گئی ۔(تابلہ)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرمین لورا ڈی پیٹرو نے کہا کہ بہت خوبصورت ہونے کے علاوہ کہانی ہو یا خود کنفانی کی عکاسی، کتاب (دی لٹل جیلی فش)کی اشاعت شروع کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ امید کے بارے میں بات کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کتاب کو پرتگالی زبان میں شائع کرنا غسان کنفانی اور اس کی پیاری بھتیجی، لامیس کو خراج تحسین ہے جو دونوں 1972 میں اسی بم کا نشانہ بنے تھے جس نے انہیں ہلاک کیا تھا۔ان کی کتابوں کے انتخاب کی وجہ بیان کرتے ہوئے ڈی پیٹرو نے وضاحت کی کہ کنفانی ایک طاقتور آواز تھی اور اب بھی ہے، جو فلسطینی عوام اور ان کی جدوجہد کا اظہار کرتی ہے۔ اس کے کام کا ادبی معیار اسے آفاقی اور لازوال بنا دیتا ہے۔انہوں نے کنفانی کی تحریروں کو سیدھی، سادہ، مختصر اور زبردست قرار دیا اور مزید کہا کہ ان کے ناول پڑھ کر قاری پر ایک عجیب کیفیت طاری ہوتی ہے۔ایک احساس اور الہام جو آپ کا حصہ بن جاتا ہے۔وہ ایک عظیم لکھاری تھے۔ وہ ایک توانا آواز تھی جو موت کے بعد بھی خاموش نہیں ہوئی۔