کراچی (بیورو رپورٹ ) حیاتیاتی تنوع کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے اج اقوام متحدہ کا منظور شدہ بین الاقوامی دن ہے. اس سال حیاتیاتی تنوع کے دن 2022 کا نعرہ "تمام زندگی کے لئے ایک مشترکہ مستقبل کی تعمیر” کے تحت منایا جا رہا ہے. اقوام متحدہ کی ویب سائٹ کے مطابق آب و ہوا، صحت کے مسائل، خوراک اور پانی کی سلامتی اور پائیدار ذریعہ معاش کو فطرت کی بنیاد پر حل، حیاتیاتی تنوع ایک بہتر مستقبل کی ریڑھ کی ہڈی ہے. پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی (PMSA) بھی بین الاقوامی دن حیاتیاتی تنوع کے لئے 22 مئی 2022 کو بہتر انداز میں منایا. اس سلسلے میں، لیکچر، جس میں ضرورت سے ذیادہ مچھلی کا شکار اور ممنوعہ جال سے گریز اور ماہی گیری کے وسائل کے تحفظ کے امور پر تبادلہ خیال کے لیے ماہی گیروں / سول کمیونٹی کے لئے ساحلی اڈوں میں اہتمام کیا گیا. عملے کے ارکان نے بھی "سیو دا پلینٹ” ربن باندھا اور چوکیوں اور کشتیوں پر اپنے فرائض انجام دیئے. افسران اور عملے کے ارکان نے جوش اور ولولہ کے ساتھ تمام سرگرمیوں میں حصہ لیا۔