اسلام آباد( بیورو رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ریاست کے تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں کیے گئے اپنے خطاب سے متعلق ایک ٹوئٹ کی۔
شہباز شریف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ قومی اسمبلی میں میرے خطاب کا مزکز و محور تھا کہ جمہوری نظام کو بہترین طریقے سے چلنے دیا جائے اور اسے مو¿ثر انداز میں کام کرنے دیا جائے۔وزیراعظم نے لکھا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ ریاست کے تمام ادارے اپنی متعین کردہ آئینی حدود میں رہ کر کام کریں، اس چیز کو سمجھے بغیر ہم دائرے میں گھومتے رہیں گے اور کہیں بھی نہیں پہنچ سکیں گے۔