لاہور( بیورو رپورٹ)انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے بھارتی ہم منصب اےکے پال سے رابطہ کر کے ان سے متنازع آبی منصوبوں کے معائنےکا شیڈول مانگ لیا۔انڈس واٹر حکام کے مطابق پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر بننے والے کیرو اور ریتلے ڈیموں کے ڈیزائن پر اعتراض ہے
جس کی وجہ سے بھارت سے ان ڈیموں کے معائنےکا شیڈول مانگا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کی جانب سے بھارت کے مشرقی دریاو¿ں ستلج، راوی اور بیاس کے ڈیموں کا بھی معائنہ کرانے کا کہا گیا کیونکہ بھارت دریائے ستلج پر بھاکرا ڈیم اور بیاس پر پونگ ڈیم بنا رہا ہے۔انڈس واٹر حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان دریائے راوی پر تھین ڈیم اور فیروز پور ہیڈ ورکس دیکھنا چاہتا ہے کیو نکہ بھارت کی طرف سے ہمارے دریاوں میں وافر پانی نہیں چھوڑاگیا۔