راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے باجوہ پولینڈ کے سفیر نے ملاقات کی جس میں باہمی دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات کو مزید فروغ اور وسعت دینے پر اتفاق کیاگیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پولینڈ کے سفیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کیساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور اس کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کوفروغ دینے کے خواہاں ہیں،دونوں جانب سے دفاعی، سیکیورٹی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر پولش سفیر نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا، پولش سفیر نے ہر سطح پر باہمی سفارتی تعاون بڑھانے کیلئے اپنا کردار ادا کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔