نئی دہلی ( نیٹ نیوز)بھاتی ریاست تامل ناڈو کے پنروتی قصبے کے ایک گاﺅں میں کبڈی میچ کے دوران 22 سالہ کھلاڑی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔منادی کوپم گاﺅں میں گزشتہ دنوں کبڈی کا میچ کھیلاجا رہا تھا کہ 22 سالہ کھلاڑی ویمل راج مخالف ٹیم کے حصے میں پہنچا اور بعد ازاں اپنی سائیڈ کی جانب واپس جانے کی کوشش کی جس پر دوسری ٹیم کے کھلاڑیوں نے اسے روکا۔
اس واقعہ سے متعلق ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مخالف کھلاڑی ویمل راج کو گھیر کر گرا دیتے ہیں اس دوران ایک کھلاڑی کی ٹانگ ویمل کے سینے پر لگتی ہے۔سینے پر مخالف ٹیم کے کھلاڑی کی ٹانگ لگنے کے بعد ویمل نے اٹھنے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام رہا۔اسی وقت 22 سالہ کھلاڑی کو دل کو دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔