کراچی(نمائندہ خصوصی)ایران اپنے دہشت گردانہ مکروہ عزائم سے بازآجائے، شہرقائد کے مختلف علاقوں میں ایرانی سرپرستی میں دہشت گردوں کاحملہ کراچی کاامن تباہ کرنے کی سازش ہے و اقعے میں شہید ہونے والے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، کراچی پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے،شہرقائدمیں دہشت گردوں کا حملہ پاکستان کی معیشت کو مفلوج کرنے کی سازش ہے،کراچی کاامن خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے قوم دہشتگردی کیخلاف متحدرہے، دہشت گردی کی اس جنگ میں پہلے بھی بہت قربانیاں دی ہیں، آیندہ بھی دہشت گردی کی اس جنگ میں سیکورٹی اداروں کے ساتھ ہیں ان خیالات کااظہارمرکزی صدراہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی،صدرکراچی علامہ رب نوازحنفی،سیکریٹری جنرل علامہ تاج محمدحنفی ودیگرنے اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں کیا، علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ یہ بات دنیاپرعیاں ہے کہ ایران ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کے درپے رہاہے،ازلی دشمن بھارت کے ساتھ ملکرپاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں کررہاہے،بھارتی حاضرسروس نیول آفیسرجاسوس دہشت گردکل بھوشن یادیوکی گرفتاری اوراس سے ایرانی پاسپورٹ کی برآمدگی اوراس کے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے اعترافات ریکارڈکاحصہ بن چکے ہیں،حکومت پاکستان ایران کوہمیشہ برادراسلامی ملک کہلاتاہے لیکن یہی برادرملک پاکستان میں آئے روزدہشت گردانہ کارروائیاں کروارہاہے،ہم ایران کوتنبیہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کیخلاف سازشوں سے بازآجائے ورنہ دنیاپریہ بات عیاں ہے کہ غیور پاکستانی قوم اپنے پاک سرزمین کی حفاظت کرنابخوبی جانتی ہے، ایک طویل عرصے میں بہت بڑی بڑی قربانیاں پیش کرنے کے بعد پاکستان امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوچلا ہے جس سے پاکستان اور پاکستانی عوام کے ازلی دشمن خار کھائے بیٹھے ہیں،اہلسنّت والجماعت پاکستان ملک دشمن عناصر کو تنبیہہ کرتی ہے کہ وہ شرپسندی سے باز آجائیں اور وہ لوگ جو کماتے،رہتے اورکھاتے پاکستان کی ہیں لیکن گن کسی اور کی گاتے ہیں وہ بھی اپنی اوچھی حرکتوں سے باز آجائیں بصورت دیگر ایسے عناصر کا پاکستانی عوام ہر جگہ تعاقب کرنا اچھی طرح جانتی ہے اہلسنّت والجماعت پاکستان حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ایرانی دہشت گردحکومت سے فوری طورپراس مسئلے پرشدیداحتجاج ریکارڈکروائے۔