کراچی( کامرس رپورٹر )
قائد آباد کی سول سوسائٹی اور تاجروں کا قائد آباد چوک پر کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے ماہانہ بلز میں لگائے گئے
ریٹیلر سیلز ٹیکس کے خلاف مظاہرہ و ریلی اور احتجاجی مظاہرہ و ریلی میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں اور تاجر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی بجلی کے بلز ہی صارفین سے وصول کرے دیگر اداروں کی دلالی کے لئے ٹیکس کلکٹر نہ بنیں بصورت دیگر قائد آباد کے سینکڑوں تاجر ماہانہ بجلی کے بلز کی ادائیگی روک دینگے تاجر رہنماؤں نے احتجاجی طور پر ماہ جولائی کے بجلی کے بلز جن میں ریٹیلر سیلز ٹیکس شامل کیا گیا تھا بجلی کےان سینکڑوں بلز کو آگ لگا دی اور اعلان کیا کہ کسی صورت میں اضافہ شدہ بلز کو نہیں بھرا جائے گا