فیصل آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے عملے نے دیانتداری اور فرض شناسی کی مثال قائم کردی، مسافر کی کھوئی ہوئی رقم ڈھونڈ کر اس کے حوالے کردی۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے دبئی جانے والا مسافر اپنا ہینڈ بیگ ایئر لائن کے کاؤنٹر پر بھول گیا تھا، تاہم پی آئی اے کے عملے نے دیانتداری اور فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کو اس کی کھوئی ہوئی رقم ایک ہزار ڈالر ڈھونڈ کر اس کے حوالے کردی۔
حکام کا کہنا ہے کہ مسافر نے رقم ہینڈ بیگ میں رکھی ہوئی تھی، مسافر فون پر بات کرتے ہوئے اپنا ہینڈ بیگ ایئر لائن کے کاؤنٹر پر بھول گیا تھا۔ پی آئی اے کے عملے نے رقم سو ل ایوی ایشن اتھارٹی کے حوالے کی، جس کے بعد سی اے اے کے عملے نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ایف آئی اے کی مدد سے مسافر کی تفصیلات نکالی،اور مسافر سے رابطہ ہونے پر ضروری کارروائی کے بعد رقم اس کے حوالے کردی۔
مسافر نے پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عملے کی فرض شناسی پر تشکر کا اظہار کیا