فوج کے خلاف بات کرنے والے سیاستدان عبرت ناک سزاؤں کے مستحق ہیں۔ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر تحریک استقلال رحمت خان وردگ کرتے ہوئے کہا ، صدر تحریک استقلال رحمت خان وردگ نے کہا کہ فوج کے گملوں میں پیدا ہونے والے سیاستدان کس منہ سے فوج کے خلاف غلیظ پروپیگنڈہ کرتے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ فوج کے خلاف بولنا وطن دشمنوں کو خوش کرنے کے مترادف اور کھلی ملک دشمنی ہے۔پاکستان کی مسلح افواج مضبوط اور قوم فوج کے ساتھ نہ ہوتی تو خدانخواستہ پاکستان بھی عراق۔ شام و لیبیا کا منظر پیش کررہا ہوتا۔ انہوں نے پاکستان کے تمام سیاسی جماعتوں اور ان کے رہنماؤں کو متنبہ کیا مسلح افواج پاکستان کا وقار ہیں اپنی سیاست چمکانے کے لئے افواج کا نام استعمال نہ کریں