کراچی( کرائم رپورٹر )
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نےاحکامات جاری کی ہیں کہ غیر قانونی بلیو/گرین نمبر پلیٹس اور پولیس لائٹس کے خلاف مہم صوبائی سطح پر منظم اور بھرپور مہم کا آغاز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہیکہ سندھ کی شاہراہوں/ہائی ویز پر رواں دواں متعدد گاڑیوں نے نجی ملکیت میں ہونے کے باوجود بلیو، گرین نمبر پلیٹس اور پولیس لائٹس سرکاری گاڑیوں کا دعویٰ یا سرکاری ملیکیت ظاہر کرکے نصب کی ہوئی ہیں۔ جوکہ ناصرف قانون سے تجاوز کے ذمرے میں آتا ہے-
ان کا کہنا تھا کہ بعض معاملات میں یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ پرائیوٹ گاڑیوں پر بلیو/گرین نمبر پلیٹس استعمال کیا رہا ہےجوکہ سراسر غیرقانونی یا ماورائے قانون ہے لہذاٰ اس قسم کے رجحان کے سدباب اور حوصلہ شکنی کے لیئے ایف آئی آرز کے اندراج سمیت تمام تر ضروری قانونی کارروائی اشد ضروری ہے۔آئی جی سندھ نے سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام ڈی آئی جی ضلعی ایس ایس پیز اور ٹریفک پولیس غیر قانونی بلیو/گرین نمبر پلیٹس اور پولیس لائٹس کے خلاف فی الفور ایک ٹھوس اور مربوط مہم کا آغاز کریں اور اعداد وشمار پر مشتمل تفصیلات روزانہ کی بنیاد پر دفتر ہذاٰ ارسال کریں۔
انہوں مذید کہا کہ اس غیر قانونی عمل میں ملوث یا مرتکب ٹھرائے جانیوالے پولیس افسران/اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کو بھی یقینی بنائیں۔علاوہ اذیں مذکورہ مہم اگلے تین ماہ تک جاری رہے گی۔