کراچی( کامرس رپورٹر )
مختصر دورانیے کی ویڈیوز کے مقبول پلیٹ فارم ٹک ٹاک (TikTok) نے حال ہی میں متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جن کا مقصد صارفین کو نیا مواد تلاش کرنے اور اُن کے دیکھنے کے تجربے کو ان کی ترجیحات کے مطابق ڈھالنے کے مزید طریقے یقینی بنانا ہے۔
اِن نئے فیچرز میں پاپولر فیڈ (Feed Popular)، کی ورڈ میوٹ(Keyword Mute)، ری سیٹ(Reset) اور ڈسپرشن (Dispersion) شامل ہیں۔’پاپولر فیڈ‘ مقبول عام مواد کی غیر ذاتی فیڈ ہے جو13برس یا اْس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے مناسب ہے۔
کی ورڈ میوٹ، ’فار یو‘ فیڈز میں مخصوص الفاظ یا hashtags کی مدد سے مواد کی تلاش کرنے کا طریقہ ہے۔ری سیٹ،’فار یو‘فیڈز کو ری سیٹ کرتا ہے اگر یہ فیڈز آپ کی تجویز کے مطابق نہ ہوں اور اب مزید آپ کو اُن کی ضرورت نہ ہو۔ ڈسپرشن کے ذریعے دی گئی تجاویز کو عالمی سطح پر متنوع بنانے اور محفوظ رکھنے کے ٹیسٹس عمل میں لائے جاتے ہیں۔تفریحی پلیٹ فارم ’کنٹنٹ لیولز‘کے نام سے مواد کی درجہ بندی کا نظام بھی متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔کنٹنٹ لیولز ایسا نظام ہے جسے تفریحی کمپنیاں عمومی طور پر استعمال کرتی ہیں تاکہ عمر کے اعتبار سے مختلف صارفین کے لیے مواد کی موزونیت یا مختلف موضوعات کے قابل قبول ہونے کے حوالے سے نشاندہی کی جا سکے۔یہ نظام ماڈریشن کے عمل سے گزر ے ہوئے مواد کی نشاندہی کرتا ہے اورتحفظ کی ایک اور لیئر کا اضافہ کرتا ہے۔جب پلیٹ فارم ایک ایسی ویڈیوکا سراغ لگا تا ہے جس میں بالغ افراد کے لیے مواد یا پیچیدہ موضوعات پائے جاتے ہوں –
مثلاً ایسی ویڈیوز جن میں کم عمر افراد کو انتہائی خوفزدہ کرنے والے فرضی مناظرموجود ہوں – اُسے میچوریٹی اسکور دیا جاتا ہے تاکہ 18سال سے کم عمر افراد کو ایسی ویڈیو دیکھنے سے بچایا جا سکے،ایک ایسے پلیٹ فار م کے طور پر جو تخلیقی اظہار اور تفریح کے لیے تحریک فراہم کرتا ہے، ٹک ٹاک اپنے استعمال کرنے والوں کی مجموعی بہبود اور تحفظ کے لیے بھی پر عزم ہے۔نئے فیچرز اور کنٹنٹ لیولز سسٹم ٹک ٹاک کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد اپنے دیکھنے والوں کو زیادہ خوشگوار آن لائن تجربہ فراہم کرنا ہے۔مزید برآں، ٹک ٹک میں متعدد ایسے طریقے بھی پہلے سے دستیاب ہیں جو استعمال کرنے والوں کے لیے پلیٹ فارم کو ایک محفوظ جگہ بناتے ہیں۔اِن فیچرز میں اضافی پرائیویسی سیٹنگز، اِن-ایپ رپورٹنگ، سخت کمیونٹی گائیڈلائنز اور مقامی زبان میں ماڈریشن شامل ہیں.