کراچی (بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی سربراہ فریال تالپور نے بارش میں پیپلز پارٹی رہنماؤں کو سندھ بھر میں متحرک رہنے اور نشیبی علاقوں میں ریلیف کیمپس قائم کرنے کی ھدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق
پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور کی بارشوں کے پیش نظر سندھ بھر میں پیپلز پارٹی رہنماؤں کو انتظامیہ کے ساتھ مل کر نکاسی آب سمیت بارش متاثرین کی فوری مدد کرنے کی ھدایت کی ہیں ۔
پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی سربراہ فریال تالپور نےپیپلز پارٹی کے سندھ بھر میں ضلعی،تحصیل، سٹی و ٹاؤن اور یوسی رھنماوں سمیت ذیلی تنظیموں کے رھنما اپنے اپنے اضلاع میں نچلی سطح تک مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بارش کے پانی کی نکاسی کے لئے فوری کردار ادا کریں۔ فریال تالپور نے کہا کہ جہاں جہاں جس روڈ جس گلی پانی کھڑا ہے وہاں فوری طور پر انتظامیہ کو نشاندھی کرکے ان علاقوں سے نکاسی آب کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ فریال تالپور نے مزید کہا کہ پارٹی رہنما فوری طور پر انتظامیہ کے ساتھ سندھ بھر میں بارش سے متاثرہ لوگوں کے پاس پہنچیں اور ان کی مدد کریں۔ فریال تالپور نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سندھ کے لوگوں کے لئے ہی ہے ھم سندھ کے بارش متاثرین کی ھر مدد کرینگے۔ ۔پیپلز پارٹی رہنما بارش کے متاثرہ نشیبی علاقوں میں فوری رلیف کیمپس قائم کریں۔