لاہور شوبز ڈیسک ) سینئر اداکار اسلم شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور کراچی سے پاکستان فلم انڈسٹری کا سفر شروع ہو چکا ہے ۔
انہوں نے کہا نوجوان ڈائریکٹر جو ٹی وی پر کام کرتے رہے ہیں انہوں نے بھی بطور فلمی ڈائریکٹر فلمیں بنانا شروع کیں جو کہ ایک اچھی علامت ہے مگر فلم میں بھی ٹی وی ڈرامے کی جھلک نظر آتی ہے اس لیے میرا ایسے تمام نوجوان ڈائریکٹرز کو مشورہ ہے کہ وہ پہلے اپنے سینئرز سے اس حوالے سے ضرور رہنمائی حاصل کریں تاکہ فلم بینوں کو فلم دیکھتے ہوئے یہ احساس ہو کہ واقعی فلم دیکھ رہے ہیں نہ کہ ٹی وی کا کوئی لانگ پلے ۔
اسلم شیخ نے کہا کہ میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں صرف اصلاح کے پہلو سے یہ باتیں کر رہا ہوں تاکہ نوجوان ہدایتکاروں کو فلم اور ٹی وی ڈائریکشن کے بارے فرق کا علم ہو سکے ۔