اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) ” گرینڈ کینال آف چائنا- اوورسیز ٹورازم پروموشن سیزن 2022″ کا باضابطہ آغاز 20 جولائی کو کیا گیا ہے، جو 20 اگست 2022 تک جاری رہے گا۔ اس کی افتتاحی تقریب 20 جولائی 2022 کو چین کے صوبہ شانڈونگ کے شہر لیاوچینگ میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یہ تقریب ثقافت اور سیاحت کی وزارت کے بین الاقوامی تبادلے اور تعاون کے بیورو، چائنا سٹیٹ ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے بین الاقوامی تعاون کے شعبے، اور بین الاقوامی ثقافتی لنک اداروں کے نیٹ ورک، ثقافتی اور سیاحت کے محکموں (بیورو) کے ساتھ مل کر منعقد کی گئی ہے۔ آٹھ صوبوں (شہروں) کے بشمول بیجنگ، تیانجن، ہیبی، جیانگ سو، ژیجیانگ، آنہوئی، شیڈونگ اور ہینان ہیں پاکستان میں چائنا کلچرل سنٹر اس پروگرام کی آن لائن میزبانی کرے گا، جہاں ہر روز ہم آپ کو چین کی گرینڈ کینال کے بارے میں ایک دلچسپ پروگرام سے روشناس کرائیں گے، جس میں مقامی ثقافتی اور سیاحتی منصوبوں کی تشہیر، ثقافتی ورثے کے بارے میں دستاویزی فلموں کی نمائش اور دیگر تصویری نمائشیں شامل ہیں۔ یہ تقریبات چائنہ کلچرل سینٹر پاکستان کے آفیشل فیس بک اور وی چیٹ چینل کے ذریعے آن لائن دیکھی جاسکتی ہیں