جدہ ( نیٹ نیوز )سعودی عرب کی جدہ اسلامی بندرگاہ سے بیرون ملک سے لائی گئی منشیات کی بھاری مقدار ضبط کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔
میڈیاپورٹس کے مطابق جدہ میں زکو، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے بندرگاہ کے ذریعے مملکت کو موصول ہونے والی کیپٹاگون کی کھیپ کی ایک بڑی مقدار ضبط کی ہے جس کا حجم 14,976,000 بتایا جاتا ہے۔اتھارٹی نے جدہ اسلامک پورٹ کے ذریعے آنے والی کنکریٹ کے بلاکس کی تیاری کی مشین کی مملکت میں ایک کھیپ کی آمد کا انکشاف کیا۔
بیرون ملک سے لائی گئی مشینری کی چیکنگ کے دوران منشیات کی گولیوں کی بھاری مقدار پکڑی گئی۔حکام کا کہنا تھا کہ انسداد منشیات کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ ہم آہنگی کے بعد ضبط کرنے کے بعد ایک مشتبہ اسمگلر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔