لاہور(بیورورپورٹ)نو منتخب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاﺅس لاہور میں منعقد ہوئی جہاں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے حمزہ شہباز سے عہدے کا حلف لیا ۔حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزراء،مسلم لیگ ، اتحادی جماعتوں کے رہنماﺅں، اراکین اسمبلی اوراعلیٰ سرکاری حکام شریک ہوئے۔
نومنتخب وزیر اعلی پنجاب کی حلف برداری کے بعد (ن)لیگ اور پیپلزپارٹی کے کارکنان نے اپنی اپنی جماعتوں کے حق میں نعرے لگائے۔پیپلز پارٹی کے کارکنوںنے ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعرے بھی لگائے ۔ حلف برداری کی تقریب کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے پنجاب پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ۔