اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارلیمانی پارٹی پارٹی صدر کی ہدایات پر عمل کرنے کی پابند ہے ۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ جو کل تک صحیح تھا آج کیسے غلط ہو گیا ، مسلم لیگ ق کے صدر کے خط کی اہمیت نہیں تو 20 ڈی سیٹ کیئے گئے ایم پی ایز کا قصور کیا تھا۔ شازیہ مری نے کہاکہ ہم پوچھتے ہی رہیں گے کہ سید یوسف رضا گیلانی سے انصاف کیوں نہیں ہوا ، قوم حیران ہے کہ عمران خان کے بارے میں قانون بھی موم بن جاتا ہے ۔ شازیہ مری نے کہاکہ شیطان آئین کو پامال کرے تو ان کی کوئی سرزنش تک نہیں ہوتی ،عارف علوی، عمران اور سوری نے واضح آئین شکنی کی تھی ۔شازیہ مری نے کہاکہ عمران اداروں کی توہین کرتا ہے مگر اس کی دھمکیاں بھی توہین کے زمرے میں نہیں آتی ،عیاشی اور بےہودگی کی زندگی گزارنے والا عمران نیازی آج لوگوں کو سبق پڑھا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہمیں تو پتہ ہے کہ عمران کا مغرب سے کتنا گہرا تعلق ہے، عمران نے جب اپنے ایم پی ایز کو ووٹ کے حوالے سے ہدایت دی تو جائز تھی۔ انہوں نے کہاکہ اور اگر وہی ہدایت پی ام ایل کے سربراہ چوہدری شجاعت نے دیں تو ناجائز کیسے ہو گئی؟ ،مخالفین کو مغلزات بکنے اور دھمکانے کے علاوہ عمران نیازی کو کچھ نہیں آتا۔ شازیہ مری نے سوال کیا کہ اس فسادی لاڈلے کے لاڈ کب تک اٹھائے جاتے رہیں گے؟ ۔