لاہور( بیورو رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی جارحانہ سیاست کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ اسی تناظر میں مریم نواز کو پارٹی میں اہم ذمہ داری دئیے جانے کا قوی امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کی زیر صدارت لندن میں پارٹی قائدین کا اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اب سے عام انتخابات تک جارحانہ سیاست کا بیانیہ اختیار کرے گی اور مخالفین کا جواب ان کی زبان میں ہی دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کے رہنماں اور کارکنوں کو سخت بیانیئے کے لئے تیار رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ عام انتخابات سے قبل نئے بیانئے کو گھر گھر پہنچانے کے لئے خصوصی ڈیجیٹل سیل قائم کیا جائے گا۔دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کو مسلم لیگ (ن)میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔