لاہور( بیورو رپورٹ ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے آئین اور جمہوریت کے ساتھ جو کھیل کھیلا ہے اس نے پاکستان کی جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ جمہوری روایات کے ساتھ کھلواڑ ہے،پیپلزپارٹی پنجاب میں دفن ہوچکی ہے، اب پیپلز پارٹی صرف (ن) لیگ کی ذیلی تنظیم بن چکی ہے۔