اسلام آباد( بیورو رپورٹ) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کوروناکےمزید693 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کورونا کا شکار 2 مریض جان کی بازی ہار گئے۔
این آئی ایچ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں ایک روزکےدوران23ہزار423 کوروناٹیسٹ کیےگئے، ملک میں کوروناکیسز کی شرح2.96فیصدریکارڈ ہوئی۔این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت کورونا سے متاثرہ 180 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔