لاہور( نمائندہ خصوصی)وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے بعد صوبائی دارالحکومت لاہور میں تین بڑوں کی اہم بیٹھک ہوئی ، وزیراعظم شہبازشریف، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ق ) کے سربراہ چودھری شجاعت ملاقات میں شریک ہو ئے جس میں موجودہ اہم سیاسی امور پر مشاورت کی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ملاقات کے دوران آئندہ کے سیاسی معاملات زیر غور آنے کے علاوہ آئندہ عام انتخابات اور معاشی حالات کی بہتری کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔