اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے چوہدری شجاعت کے خط کو صرف کاغذ کا ایک ٹکڑا قرار دیدیا ہے۔
ٹوئئر پر جاری بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ بارش کا ہے موسم! چوہدری شجاعت کے خط کی صرف یہ حیثیت ہے کہ اس پر پکوڑے رکھ کر کھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے ان سیاہ بادلوں کے چھٹنے سے پہلے پنجاب میں چھائی سیاہ سیاست مٹ جائے گی۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سب نظریں سپریم کورٹ کی طرف ہیں۔