لاہور( نمائندہ خصوصی) سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ چوہدری شجاعت نے خط میں (ق) لیگ کو کسی بھی پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا کہاتھا۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ان کی چوہدری شجاعت سے خط کے متعلق بات ہوئی تھی، انہوں نے ان سے پوچھا کہ آپ نے کوئی خط لکھا جس پر چوہدری شجاعت نے کہا میں نے خط لکھا ہے۔
مونس الٰہی نے کہا کہ خط میں (ق)لیگ کو کسی بھی پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا کہا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ چوہدری شجاعت نے کہا کہ پرویز الٰہی کے وزیر اعلی بننے کا خواہاں ہوں لیکن عمران خان کے ساتھ نہیں۔جس پر مونس الٰہی نے جواب دیا کہ اس کا مطلب کہ پرویز الٰہی الیکشن نہیں جیتیں گے۔مونس الٰہی نے کہا کہ انہیں لگتا ہے چودھری شجاعت پر کوئی بڑا دبا ﺅہے۔