لاہور( نمائندہ خصوصی ) پنجاب اسمبلی کا اجلاس بغیر کسی کارروائی کے 27جولائی بروز بد ھ تک ملتوی کر دیا گیا ۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس پینل آ ف چیئرمین نوابزادہ وسیم خان بادوزئی کی زیر صدارت شروع ہوا۔ تلاوت کلام پاک اور نعت رسول کے بعد کہا گیا کہ بہت سے اراکین اسمبلی کی جانب سے درخواست آئی ہے کہ وہ سپریم کورٹ میں مصروف ہیں لہٰذا اجلاس ملتوی کر دیا جائے۔ پینل آف چیئرمین نے اجلاس 27جولائی بروز بدھ تک کے لئے ملتوی کر دیا۔