کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی پی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی کو سینیٹر نامزد ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ اپنی خدا دا صلاحیتوں سے پاکستان پیپلز پارٹی اور سندھ بھر کی عوام کی خدمات میں مزید تقویت دیں گے رزاق باجوہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو کارکنان کو نیشنل سیاست کا حصہ بنانے کے لیے موقع دیتی ہے انہوں نے وقار مہدی کے سندھ میں کراچی سمیت تمام کارکنان سے شفقت اور محبت اور رابطے مثالی ہیں پارٹی کے عام کارکنان کے رابطے اور رسائی وقار مہدی تک ہے فون پر دفتر میں تقریبات میں وہ کارکنان کے ساتھ گھل مل جاتے ہیں رزاق باجواہ نے ان کی پارٹی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایک ایک مخلص پارٹی کارکن کو سینٹ کے لیے نامزد کیا