کراچی( نمائندہ خصوصی) سندھ پولیس کے خصوصی یونٹ ملاپ نے ایک بار پھر اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور عوامی خدمت کے جذبے کو عملی طور پر ثابت کر دیا۔ ایس ایس پی 15 عمران شوکت اور ڈی ایس پی 15 کال سینٹر عظمیٰ حفیظ سندھ پولیس کے خصوصی "ملاپ یونٹ” نے ایک اور لاوارث بچی کو اس کے والدین سے ملواتے ہوئے اپنے مشن کو کامیابی کے ساتھ جاری رکھا۔مورخہ 17 اپریل 2025 کو صبح 9:01 بجے پولیس ہیلپ لائن 15 پر خان محمد نامی شہری نے اطلاع دی کہ تھانہ سرسید کی حدود، شیڈ اسپتال کے سامنے ایک لاوارث بچی ملی ہے۔ بچی نے اپنا نام عرشبہ، والد کا نام عمران اور پتہ سرجانی ٹاؤن، کنیز فاطمہ بتایا۔ عمر تقریباً 10 تا 12 سال تھی۔اطلاع ملتے ہی ملاپ یونٹ نے پولیس 15 سرسید کو متحرک کیا، جو فوری طور پر موقع پر پہنچی اور بچی کو حفاظتی تحویل میں لے کر تھانہ سرسید منتقل کر دیا گیا۔ ملاپ یونٹ نے اطلاع دینے والے شہری سے بچی کی تصویر حاصل کی اور فوری طور پر تھانہ سرجانی ٹاؤن کے ہیڈ محرر علی صاحب سے رابطہ کیا، تاکہ بچی کے اہلِ خانہ کی تلاش کی جا سکے۔۔ ملاپ یونٹ نے فوری طور پر والد سے رابطہ کیا اور ہدایت دی کہ وہ بچی کو تھانہ سرسید سے لے لیں۔قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد تھانہ سرسید کی پولیس نے بچی کو اس کے والدین کے حوالے کر دیا۔ والدین کی خوشی دیدنی تھی، جنہوں نے سندھ پولیس، ملاپ یونٹ، تھانہ سرسید اور تھانہ سرجانی ٹاؤن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔سندھ پولیس کا "ملاپ یونٹ” معاشرے میں انسانیت، ہمدردی اور تحفظ کی ایک روشن مثال بن چکا ہے۔ ہمارا مشن ہے کہ ہر گمشدہ فرد کو اس کے پیاروں سے ملایا جائے — اور ہر آنکھ میں خوشی اور سکون واپس لایا جائے۔