عمرکوٹ (نمائندہ خصوصی)عمرکوٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 پر ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی امیدوار صباء تالپور کو سبقت حاصل ہے۔498 پولنگ اسٹیشنز میں سے 497 کا غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا ہے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کی صبا تالپور 161350 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار لال چند 80980 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور نے پیپلز پارٹی کی امیدوار صباءتالپور کو مبارکباد اور کارکنوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو شاندار فتح دلانے پر این اے213 کے عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔فریال تالپور نے کہا کہ پیپلز پارٹی
امیدوار کی کامیابی عوام کی فتح ہے،کامیابی قائدِ عوام کے نظریے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے فلسفےکی جیت ہے، کامیابی صدر آصف زرداری کے ویژن، بلاول بھٹو کے منشور پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے۔قومی اسمبلی کی اس نشست پر 18 امیدوار مدمقابل ہیں، پیپلز پارٹی کی صبا تالپور اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار لال چند مالہی کے درمیان مقابلہ تھا۔قومی اسمبلی کی یہ نشست پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔