کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ پی ایس 102 پرانی سبزی منڈی باجواہ ہاؤس میں چیئرمین بلاول بھٹو کو پارٹی کا دوبارہ چیئرمین بننے کی خوشی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینکڑوں سینیئر جیالوں نے شرکت کی بلاول بھٹو زرداری کی عمر درازی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئی اور چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا پیپلزسیکرٹریٹ کے انچارج فرید انصاری ڈسٹرکٹ ایسٹ کے انفارمیشن سیکرٹری فرخ تنولی، فہد بلوچ، لیبر ونگ سے جمیل شاہ،یعقوب شیخ، گلباز خان، اکبر بلوچ، شکیل بلوچ، معظم خان، ریاضت علی، صابر علی، ایمل خان ،سمیت سینکڑوں جیالوں اور پارٹی خواتین نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فرید انصاری نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کا سارا حصہ پارٹی کے نام کر دیا مرتے دم تک پارٹی کا حصہ رہوں گا میں بھٹو کا پیروکار ہوں رزاق باجوا نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس ملک کی واحد جماعت جس میں لوگ 60 70 سے پارٹی کے نظریات بھٹو ازم کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے
کہا ایسی جماعت پوری دنیا میں موجود نہیں ہے جس کے کارکنان نے کوڑے کھائے جیلیں کاٹیں جلا وطنی برداشت کی اور شہادت پائی اس کے باوجود ہمیشہ ڈکٹیٹر کے سامنے سیسہ پلی دیوار بن کر کھڑے رہے انہوں نے پارٹی کی اور اعلی صوبائی قیادت سے اپیل کی کہ وہ پارٹی کے سینیئرز کو ان کی زندگی میں ایک تقریب منعقد کر کے انہیں ستارہ وفاداری سے نوازا جائے سینیئر کو ان کی زندگی میں ہی ان کا مقام دیا جائے تاکہ آنے والی نسلوں تک وہ کا پیغام پہنچانے میں پارٹی کارکنان کو مزید جوش و جذبہ ملے رزاق باجواہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس کی قیادت نے سب سے پہلے قربانی کے لیے خود کو پیش کیا ہمیشہ عوامی سیاست کی اور اس ملک میں تین بار ڈکٹیٹروں کے ساتھ ٹکرانے کا اعزاز بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے اس موقع پر پارٹی کارکنان نے ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلائی، اور چیئرمین بلاول بھٹو کے دوسری بار پارٹی چیئرمین بننے کی خوشی میں زندہ ہے بھٹو زندہ ہے بی بی کے بلند شگاف نعرے لگائے اور چیئرمین بلاول بھٹو کی درازی عمر کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں