پسنی( نمائندہ خصوصی) مستونگ میں گزشتہ روز پولیس اہلکاروں پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل وسیم ولد مبارک علی کی نمازِ جنازہ آج ان کے آبائی علاقے پسنی میں ادا کر دی گئی۔نمازِ جنازہ میں ایس ایس پی گوادر ضیاء الحق مندوخیل، پولیس افسران، جوانوں اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی شہید کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور انہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ بعد ازاں ڈی آئی جی مکران رینج پرویز خان عمرانی اور ایس ایس پی گوادر نے شہید کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی، ان کے صبر و حوصلے کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔