کراچی (اسٹاف رپورٹر) دنیا بھر کی طرح ملیر بار ایسوسی ایشن میں بھی 14 اپریل کو پنجابی کلچر ڈے کی پروقار تقریب منعقد کی گئی یاد رہے آج دنیا بھر میں بسنے والے کروڑوں پنجابی بساکھی کا تہوار منا رہے ہیں اس سلسلے میں ملیر بار میں وکلا کی ایک بڑی تقریب منعقد ہوئی جس میں پنجابی کلچر ڈے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور آنے والی نسلوں کو اپنی ثقافت اپنے کلچر اپنی ماں بولی کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم کیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی رہنما رزاق باجوا نے کہا کہ جو قومیں اپنی ثقافت اور کلچر بھول جاتی ہیں وہ اپنا مقام کھو دیتی ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ میں بسنے والے لاکھوں پنجابی، سندھی پشتون ،گلگتی چترالی، مہاجر اور دیگر اپنی اپنی ڈیٹ کو کلچرڈے دل و جان سے مناتے ہیں آج جس طرح سے تمام نے پنجابی کلچر ڈیے میں شامل ہو کر نفرت کی دیوار کو گرایا ہے اس کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اس موقع پر ائے ہوئے مہمانوں کو پنجابی پگڑی مفرل اور لیڈیز وکلا کو دوپٹے پیش کیے گئے اس موقع پر پنجابی بھنگڑ ے بھی ڈالے گئے ایک دوسرے کو پنجابی کلچر کی مبارکباد دی گئی رزاق باجوا نے کہا کہ سندھ کے پنجابی اور پنجاب کے پنجابی سندھ دریا سے نکلنے والی چھ کنالوں کے خلاف شانہ بشانہ سندھی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں کسی صورت میں سندھو دریا سے کنالیں نہیں نکلنے دی جائیں
گی اس کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے اپنے سندھ باسیوں کے ہمراہ کھڑے ہیں اس موقع پر شیخ کاشف ایڈوکیٹ ، سجاد بھٹہ ایڈوکیٹ ،شازیہ کاسی ایڈوکیٹ ،عامل کاسی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ،محمد شفیق ایڈوکیٹ ایڈوکیٹ ،امان اللہ یوسف زئی ایڈوکیٹ ، ندیم پنجابی ایڈوکیٹ پنجاب ہائیکورٹ ،حفیظ ایڈوکیٹ ،ہرویز آرائیں ،ارشاد شرصدر ملیر بار ،ایاز چانڈیو جنرل سیکرٹری ملیر بار ،جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ سندھ مرزا سرفراز احمد ،چوہدری اقبال ایڈوکیٹ ناصر رند سابقہ صدر ملیر بار بینظیر اعوان ایڈوکیٹ ،فریدہ منگریو ایڈوکیٹ ہائیکورٹ ،نگہت سیما ایڈوکیٹ ،حنا سجاول ،آسمہ محسن ایڈوکیٹ، سرفراز بھٹی ضیا اعوان ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ،فیروز ایڈوکیٹ و دیگر بھی موجود تھے