لاہور( نمائندہ خصوصی)-وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے معروف کامیڈین جاوید کوڈو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں عظمیٰ بخاری نے جاوید کوڈو کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جاوید کوڈو کامیڈی کی دنیا کا ایک بڑا نام تھے، جنہوں نے اپنے فن سے لاکھوں لوگوں کو مسکرانے پر
مجبور کیا۔ ان کی فنکارانہ صلاحیتوں اور تھیٹر و کامیڈی کی دنیا میں دی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ جاوید کوڈو کا اندازِ مزاح اور فن میں مہارت انہیں ہمیشہ عوام کے دلوں میں زندہ رکھے گی۔ ان کے انتقال سے پاکستانی تھیٹر اور کامیڈی کی دنیا ایک بڑے فنکار سے محروم ہو گئی ہے۔