اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)
میجر شجاعت حسین، جو 127 لانگ کورس کے افسر اور سابقہ 30 بلوچ رجمنٹ اور 4 کمانڈو بٹالین (ایس ایس جی) کے رکن رہ چکے تھے، حالیہ دنوں میں ملٹری انٹیلیجنس میں خدمات انجام دیتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔ذرائع کے مطابق، میجر شجاعت بلوچستان میں ایک خفیہ مشن پر مامور تھے جہاں وہ مزدور کے بھیس میں معلومات اکھٹی کرنے میں مصروف تھے۔ ان کی تعیناتی ایک نہایت حساس اور پرخطر مشن کا حصہ تھی، جس میں ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی نمایاں تھی۔حکام نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ان کی خفیہ کارروائیوں کی نوعیت کے باعث مزید تفصیلات منظر عام پر نہیں لائی گئیں۔