کراچی (نمائندہ خصوصی)قائد اہلسنت سفیر امن سربراہ اہلسنت والجماعت علامہ محمــد احمــد لدھیـانوی اورمرکزی صدراہلسنــت والجماعت علامہ غازی اورنگـــزیب فـــاروقی کے حکم پر ملک بھر میں جمعتہ المبارک کے دن فلسطین اور بالخصوص غزہ کے نہتے مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے اور اسرائیل کے خلاف زبردست احتجاج کیاگیاہے اہلسنت والجماعت پاکستان ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اہتمام کر رہی ہےقائدین اہلسنت کے حکم پراہلسنّت والجماعت کراچــــــی ڈویـــژن کے تمــــــام اضلاع کے اہم مقامات ناگن چورنگی ،لسبیلہ چوک مین، داؤدچورنگی ،اسلام چوک اورنگی ٹاؤن،ملیر15،لی مارکیٹ چوک،ماڑی پورروڈ میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا. جمعتہ المبارک کے دن زبردست احتجاج مظاہروں اور احتجاجی ریلیوں کا اہتمام کرکے فلسطین اور بالخصوص غزہ کے مظلوم نہتے مسلمانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیاگیا.ان خیالات کااظہارمرکزی صدر اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی،صدراہلسنّت والجماعت کراچی علامہ رب نوازحنفی،سیکریٹری جنرل علامہ تاج محمدحنفی،مولانا محی الدین شاہ،ترجمان کراچی مولاناعمرمعاویہ ،مولاناشکیل فاروقی، مولاناعبدالرافع،امیرفضل خالق،قاری عبدالوہاب،مولاناحمید احمد،کامران فاروقی، مفتی سیف الرحمن عباسی،قاری عبدالشکور ودیگرنے اپنامشترکہ بیان میں کہاکہ غزہ کی پٹی میں انسانی بحران سنگین ہو چکا ہے۔ فلسطینی این جی او نیٹ ورک کے مطابق:20 لاکھ افراد کو زبردستی بے گھر کر دیا گیا ہے، جنہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہونا پڑا۔غزہ میں بمباری نے درجنوں افراد کو نقل مکانی پر مجبور کیا۔قابض قوتیں حراستی کیمپ قائم کر کے بے گھر افراد کو قید کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔40 دن تک غزہ میں خوراک، پانی یا دوا کی کوئی فراہمی نہیں ہوئی۔غزہ میں جاری اس بحران کو حیاتیاتی جنگ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ ہے۔60ہزاربچے قحط اور بیماریوں کے خطرے سے دوچار ہیں۔علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ . غزہ میں جنگ بندی: ہم غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کی اپیل کرتے ہیں تاکہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔2.
فلسطینیوں کے تحفظ اور فوری امداد: ہم فلسطینی عوام کے تحفظ اور ان کو فوری انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔3. انسانی ہمدردی کے کارکنوں کا تحفظ: ہم غزہ میں انسانی ہمدردی کے کام کرنے والے کارکنوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی درخواست کرتے ہیں۔4. فلسطینی سرزمین کا تحفظ: ہم فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے گھر کرنے اور فلسطینی اراضی کو ضم کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔یہ مطالبات انسانی حقوق اور انصاف کے اصولوں پر مبنی ہیںغزہ میں نہتے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت کو فی الفور بند ،مسلمانوں کی جبری بے خلی کو روکا، امدادی اشیاء کی رسائی اور بحالی کے کاموں کا آغاز کیا جائے ۔انہوں نے اسرائیلی مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا بھرپور مطالبہ کیا