اسلام آباد(ایوب ناصر) سوشل میڈیا منفی پروپیگنڈا تحقیقات میں جے آئی ٹی سے عدم تعاون کرنے والے پی ٹی آئی کے شیخ وقاص و دیگر20 رہنمائوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، بتایا جاتا ہے کہ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی کی بار بار طلبی کے باوجود ان رہنما ئوں نے نہ صرف پیش ہونے سے گریز کیا بلکہ جے آئی ٹی طلبی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن بھی دائر کی ، جے آئی ٹی پیکا ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دی گئی تھی۔