کراچی (شوبڑ رپورٹر)معروف گلوکار کامران مہدی حسن آج بروز جمعہ کراچی پہنچ رہے ہیں انٹرنیشنل پرموٹر ڈاکٹر رئیس مرچنٹ بھی ان کے ہمراہ ہونگے گلوکار کامران مہدی حسین اپنے دورے پاکستان میں مختلف شہروں میں پرفارم کرینگےڈاکٹر رئیس مرچنٹ کے مطابق گلوکار کامران مہدی حسن کے پروگرام کا شیڈول کچھ اس طرح سے ہیں جمعہ گیارہ اپریل بعد نماز عصر وہ اپنے والد شہنشاہ غزل مہدی حسن خان کے مزار پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی فرمائے گے بعد ازاں شیڈول کے مطابق پروگراموں کا آغاز 13 اپریل سے ایک شام کامران مہدی حسن کے ساتھ بروز اتوار رشیا پاکستان فرینڈز شپ ہاؤس کراچی میں معنقد ہوگی جس میں غزل شہنشاہ غزل مہدی حسن خان کے صاحبزادے کامران مہدی حسن اپنی آواز کا جادو جگائیں گے 20 اپریل کو شیڈول کے مطابق دوسرا پروگرام بروز اتوار آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں” غزل اس نے چھیڑی کے عنوان” سے پیش کیا جائے گا جس میں کامران مہدی حسن اپنے والد شہنشاہ غزل مہدی حسن کو خراج تحسین پیش کرینگے شیڈول کے مطابق تیسرا پروگرام 26 اپریل بروز ہفتہ ہارٹی کلچرل پاکستان کی جانب سےمحفل غزل کے عنوان سے منعقد ہوگا چھوتھا پروگرام 27 اپریل بروز اتوار گورنر ہاؤس ( کے پی کے) پشاور میں ہوگا پرائیوٹ غزل نائٹ زبیر اعجاز کے فارم ہاؤس اسلام آباد میں معنقد کی جاۓ گی 29 اپریل بروز منگل غزل کے رنگ کامران مہدی حسن کے سنگ ایک حسین شام کا انقعاد کیا جائے گاشیڈول کے مطابق آخری پروگرام 2 مئی بروز جمعہ اسلام آباد کلب میں معنقد کیا جاۓ گا